Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل سے گلاب اور چارہ درآمد کرنے کی اجازت

’وزارت زراعت سعودی عرب اور برازیل کے درمیان زرعی تجارت کے تبادلے کو توسیع دینا چاہتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت زراعت نے مقامی مارکیٹ کے لیے برازیل سے گلاب اور چارہ درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت زراعت سعودی عرب اور برازیل کے درمیان زرعی تجارت کے تبادلے کو توسیع دینے اور مقامی مارکیٹ کو نئے ذرائع فراہم کرنا چاہتی ہے۔
قبل ازیں سعودی وزارت زراعت نے مارچ میں سبزیوں کے بیج  اور مرغیاں درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔
واضح رہے کہ 2024 میں برازیلی برآمدات کے لیے سعودی عرب 15 واں ملک ہے جس کا سالانہ مالی حجم دو بلین امریکی ڈالر ہے۔

شیئر: