جازان، عسیر اور الباحہ میں بارش، ریاض میں غبار
’مکہ مکرمہ ریجن کے بعض شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو جازان، عسیر اور الباحہ میں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ ریاض، مشرقی ریجن اور قصیم میں گرد و غبار ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے بعض شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں درجہ حرارت میں واضح کمی محسوس کی جائے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’توقع کی جارہی ہے کہ طریف ملک کا سرد ترین شہر رہے گا جہاں درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ تک ہوگی جبکہ عرعر میں 11 ڈگری ہوگی‘۔
مدینہ منورہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ العلا، الحناکیہ اور وادی الفرع میں آج مطلع غبار آلود ہوگا جبکہ وادی الفرع اور المہد میں ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔