Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے کل مکہ روانہ ہوں گے

عمرے کی ادائیگی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ یکم نومبر کو وطن واپس آئیں گے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جمعرات کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
مقامی میڈیا کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے اپنے اہلِ خانہ سمیت مکہ روانہ ہوں گے۔
اس طرح بیرونِ ملک ہونے کی وجہ سے جسٹس منصور علی شاہ رُخصت ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوداعی ریفرنس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔
واضح رہے کہ مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو اپنے عہدے کی میعاد مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں اور جمعے کو ہی ان کا الوداعی ریفرنس بھی ہوگا۔
قاضی فائز عیسیٰ نے گذشتہ برس 17 ستمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔ 
عمرے کی ادائیگی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ یکم نومبر کو وطن واپس آئیں گے، لہٰذا وہ سنیچر کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

شیئر: