سعودی عرب میں مکہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ’ اردنی خاتون کے اغوا کے الزام میں کوئی حقیقت نہیں ہے‘۔
مکہ ریجن پولیس کے میڈیا ترجمان نے اردنی خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کہا ’خاتون مدینہ سے ملی ہیں اور وہ خیریت سے ہیں‘۔
’ ان الزماات میں کوئی حقیقت نہیں جو سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ اس حوالے سے تمام قانونی طریقہ کار مکمل کیا جا رہا ہے‘۔