Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساحل اور جھیل چاڈ کے متاثرین کےلیے ڈونرز کانفرنس، 1.1 ملین ڈالر کے وعدے

33 ملین افراد کو فوری انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی میزبانی میں سنیچر 26 اکتوبر کو جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے ہیڈ کوارٹر میں ساحل اور جھیل چاڈ بیسن میں بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کی مدد کےلیے ڈونرز کانفرنس میں 1.1 ملین ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔
یہ کانفرنس سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے تعاون منعقد کی گئی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے اپنے خطاب میں کہا’ مملکت نے اپنی پوری تاریخ میں ضرورت مند ملکوں اور افراد کی مدد کےلیے ہر ممکن کوشش کی اور دنیا بھر میں متاثرین کو بلا امتیاز مدد فراہم کی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ’سعودی عرب،امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے ہیومینٹرین ایشوز کی خدمت کےلیے اپنی تمام صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لایا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی اس شعبے میں یہ موثر سعودی کوششیں سلامتی اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوں گی اور تمام علاقوں میں امن قائم رہے گا۔
او آئی سی کے سیکرٹری جرل حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ ’کانفرنس کا مقصد ساحل اور جھیل چاڈ کے ممالک کی مدد کے لیے ضروری مالی وسائل کو متحرک کرنا ہے‘۔
انہوں نے متاثرین کی فوری مدد کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ڈونر مملک، او آئی سی کے اداروں اور پارٹنرز سے تعاون کی اپیل کی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کانفرنس کے انعقاد پر سعودی عرب اور او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ساحل اور جھیل چاڈ کے علاقے میں تقریبا 33 ملین افراد کو فوری طور پر انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے، جن میں اس خطے میں 11 ملین بے گھر افراد اور پناہ گزین شامل ہیں۔

شیئر: