Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ڈونرز کانفرنس، سعودی عرب کی جانب سے مزید 30 ملین ڈالر امداد

ساحل اور جھیل چاڈ کے لیے مجموعی امداد 51 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے ساحل اور جھیل چاڈ بیسن کے متاثرین کےلیے ڈونرزکانفرنس میں مزید 30 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہی مشیر اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا 2024 سے اب تک ساحل اور جھیل چاڈ علاقے کے لیے مجموعی امداد 51 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی عرب کی میزبانی میں یہ کانفرنس جدہ میں سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کانفرنس کے انعقاد پر سعودی عرب اور او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

ممکت کی جانب سے مزید امداد کا وعدہ متاثرہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہونے میں مملکت کے قائدانہ کردار کے تسلسل ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے سیکرٹری جرل حسین ابراہیم طحہ نے  کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ’کانفرنس کا مقصد ساحل اور جھیل چاڈ کے ممالک کی مدد کے لیے ضروری مالی وسائل کو متحرک کرنا ہے‘۔
انہوں نے متاثرین کی فوری مدد کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ڈونر ممالک، او آئی سی کے اداروں اور پارٹنرز سے تعاون کی اپیل کی۔

 33 ملین افراد کو فوری طور پر انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے (فوٹو: ایس پی اے)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کانفرنس کے انعقاد پر سعودی عرب اور او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ساحل اور جھیل چاڈ کے علاقے میں تقریبا 33 ملین افراد کو فوری طور پر انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے، جن میں اس خطے میں 11 ملین بے گھر افراد اور پناہ گزین شامل ہیں۔

شیئر: