Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیگال کے صدر کی ریاض آمد، گورنر ریاض نے استقبال کیا

استقبال کرنے والوں میں اعلی عہدیدار شامل تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)
جمہوریہ سینیگال کے صدر باسیرو دیومای فای اور ان کے ہمراہ وفد اتوار کو ریاض پہنچا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے  کیا۔
اس موقع سینیگال میں سعودی سفیر سعد بن عبداللہ االنفیعی  استقبال کرنے والوں میں پیش پیش تھے۔
اس موقع پر مملکت میں سینیگال کے سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز اسان اندای، ریاض ریجن کے پولیس ڈائریکٹر میجر جنرل منصور بن ناصر العتیبی اور رائل پروٹوکول کے انڈر سیکریٹری فہد الصھیل بھی موجود تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں