سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا ہوگا؟
’جدہ، رابغ، خلیص، رنیہ میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو جدہ سمیت مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر، باحہ، جازان، قصیم اور حائل میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نجران، ریاض، الجوف، تبوک، مشرقی اور شمالی ریجن میں ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ریجنوں کے بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ، رابغ، خلیص، رنیہ میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی جبکہ الخرمہ، المویہ، تربیہ، شعیبہ اور بحرہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’اسی طرح مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، اضم، میسان اور العرضیات میں تیز بارش کا امکان ہے‘۔
مدینہ منورہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ وادی الفرع بھی درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
’اسی طرح حائل، باحہ، جازان اور قصیم میں کہیں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے رہائشیوں کو بارش کے وقت پر خطر مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’وادیوں، گھاٹیوں اور سیلاب کی گزرگاہوں سے دور رہیں اور غیر یقینی موسم کے وقت بری سفر میں احتیاط کریں‘۔