ابھرتی معیشتیں ترقی یافتہ معیشتوں سے سبقت لے جائیں گی: یاسر الرمیان
منگل 29 اکتوبر 2024 11:07
’دنیا میں سرمایہ کاری کے بے شمار ایسے مواقع ہیں جن سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
جنرل انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ یاسر الرمیان نے کہا ہے کہ گزشتہ 7 سالوں کے دوران فیوچر انویسٹمنٹ اینیشیٹو میں 125 بلین ڈالر مالیت کی ڈیل ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ ڈیل مقامی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر ہوئی ہیں‘۔
انہوں نے فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’حکومتوں کو توانائی کی منتقلی کی سرمایہ کاری میں خلا کو پر کرنے کی ضرورت ہے‘۔
’دنیا میں سرمایہ کاری کے بے شمار ایسے مواقع ہیں جن سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا، اس ضمن میں طویل المیعاد سرمایہ کاری کی ضرورت ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’2030 تک 2030 تک ابھرتی ہوئی معیشتیں ترقی یافتہ منڈیوں کی معیشتوں سے سبقت لے جائیں گی‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’جنرل انویسٹمنٹ فنڈ نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے 92 کمپنیاں قائم کر چکا ہے‘۔