جعلی برانڈ فروخت کرنے پر 10 لاکھ ریال جرمانہ
منگل 29 اکتوبر 2024 10:19
’تجارتی برانڈ میں جعلسازی کرنا، جعلی برانڈ فروخت کرنا اور اس کی کاپی بنانے پر ایک سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے جعلی برانڈ فروخت کرنے سے خبردار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’کسی بھی معروف تجارتی برانڈ کی جعلسازی کرنا جرم ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’کوئی بھی شخص یا ادارہ جعلی برانڈ کی نمائش کرتا ہے یا اسے فروخت کرتا ہے وہ سزا کا مستحق ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’تجارتی برانڈ میں جعلسازی کرنا، جعلی برانڈ فروخت کرنا اور اس کی کاپی بنانے پر ایک سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا‘۔