الجوف میں نشہ آور گولیوں کے غیرملکی سمگلر کو سزائے موت
سیکیورٹی اہلکاروں نے شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا تھا۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ الجوف ریجن میں نشہ آور گولیوں کے اردنی سمگلر کی سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد کر دیا گیا ۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق الجوف ریجن میں اردنی شہری مفید اسعد محمد حمدونی نے مملکت میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کی تھی ۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم سے تفتیش کی اور تمام شواہد کے ساتھ اسے عدالت میں پیش کردیا جہاں اقبال جرم پر عدالت کی طرف سے سزائے موت کا حکم صادر کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ایوان شاہی سے بھی اپیل مسترد ہونے پر پیر کو الجوف ریجن میں سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ منشیات کی لعنت سے بچنے کی کوشش کریں۔
مملکت منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور یہاں منشیات کے کاروبار اور سمگلنگ پر سخت سزائیں مقرر ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں