Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان، قصیم اور الباحہ میں منشیات ضبط، غیر ملکی گرفتار

’ایتھوپین تارک وطن کے قبضے سے 3742 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد منشیات نے متعدد کارروائیوں کے دوران جازان، قصیم اور الباحہ میں منشیات کے سپلائر اور سمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان میں ایک کارروائی کے دوران ایتھوپین تارک وطن گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص کے قبضے سے 3742 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی اور جسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے ایک عرصے تک نگرانی کی گئی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اسی طرح ایک کارروائی قصیم میں ہوئی ہے جس میں ایک شہری گرفتار ہوا ہے‘۔
’مذکورہ شخص چرس کا سپلائر تھا اور اس کی نگرانی کی جارہی تھی‘۔
’تیسری کارروائی الباحہ میں ہوئی ہے جس میں ایک شہری گرفتار ہوا ہے جس کے قبضے سے ہیروئن ضبط ہوئی ہے‘۔
’تمام گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: