مسام پروجیکٹ: یمن میں بارودی سرنگوں کی صفائی جاری
اب تک 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد باردوی سرنگوں کو صاف کیاجاچکا ہے(فوٹو، ایکس )
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و فلاح انسانیت ’مسام‘ نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے 895 بارودی سرنگیں صاف کیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ’مسام‘ پروجیکٹ کی جانب سے یمن کی کمشنری عدن کے علاقے سے غیراستعمال شدہ بارود کے 3 ذحیروں کو ناکارہ بنایا جبکہ ایک اینٹی ٹینک بارودی سرنگ اور 202 بموں کو بھی محفوظ طریقے سے منتقل کیا۔
لحج کمشنری میں مسام پروجیکٹ کی ٹیموں نے الوھط قصبے کے اطراف سے 12 بم اور 6 اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں کو ناکام بنایا۔
تعز کریجن کی ذباب ، اور المخاء کمشنری میں بھی مسام پروجیکٹ کے اہلکاروں نے 217 بم اور 9 بارودی سرنگوں کو کامیابی سے ناکام بنادیا۔
واضح رہے مسام پروجیکٹ کی جانب سے اب تک یمن کے مختلف علاقوں سے 4 لاکھ 68 ہزار 962 بارودی سرنگوں کو صاف کیا جاچکا ہے۔