افغانستان، لبنان اور صومالیہ میں امدادی سامان تقسیم
جمعرات 21 نومبر 2024 15:25
’أفغانستان کے صوبہ بغلان میں سیلاب سے متاثرین کے درمیان خیمے، سلیپنگ پیگ اور راشن تقسیم کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے گزشتہ دنوں افغانستان، لبنان اور صومالیہ میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ملکوں میں 29 مئی 2024 سے 27 اگست 2024 کے درمیان متعدد امدادی کام ہوئے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’أفغانستان کے صوبہ بغلان میں سیلاب سے متاثرین کے درمیان خیمے، سلیپنگ پیگ اور راشن تقسیم کیا گیا ہے‘۔
’صوبہ بغلان میں تقسیم کیا جانے والا راشن 12 سو افراد کے لیے کافی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’صومالیا میں کم و بیش 3 ہزار افراد میں راشن ، کپڑے اور خیمے تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ لبنان میں جنگ سے متاثرہ افراد کے علاوہ پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والوں کے درمیان راشن اور گرم کپڑے خریدنے کے لیے کوپن دئے گئے ہیں‘۔