سعودی عرب میں جمعرات کو سونے کے نرخ کیا رہے؟
جمعرات 21 نومبر 2024 17:18
انٹرنیشنل مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخ 2654.50 ڈالر ہوگئے۔ (فوٹو عاجل)
انٹرنیشنل مارکیٹ میں جمعرات 21 نومبر 2024 کو کاروبار کے آغاز سے ہی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کے نرخ جو گزشتہ روز 2640.19 ڈالر فی اونس تھے جمعرات کو بڑھ کر 2654.50 ڈالر تک پہنچ گئے۔
عاجل نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد سعودی عرب میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
24 قیراط ایک گرام کے نرخ 321.49 ریال ہوگئے جبکہ ایک دن قبل اس کی قیمت 318.18 ریال تھی۔
22 قیراط ایک گرام کے نرخ 294.70 ریال اور 21 قیراط کے نرخ 281.31 ریال تک رہے۔
18 قیراط ایک گرام کے نرخ 241.12 ریال تک پہنچ گئے۔
مملکت میں ایک اونس سونے کے نرخ 10 ہزار ریال تک ہوگئے۔
21 قیراط 8 گرام سونے کے بسکٹ کی قیمت 2700.55 ریال جبکہ 22 قیراط کا 8 گرام والا بسکٹ 3086.34 ریال میں فروخت ہورہا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں