Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات: مالدووا کے شہری زوی کوگان کے قتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار

اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق ’زوی کوگان رہائشی کے طور پر مقیم تھے‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اتوار کو اعلان کیا کہ حکام نے مشرقی یورپ کے ملک مالدووا کے شہری زوی کوگان کے قتل میں ملوث تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سرکاری نیوز ایجنسی ’وام‘ نے اماراتی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے لاپتا شخص کی رپورٹ موصول ہونے پر اُن کی تلاش اور تفتیش کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
‘وام‘ کے مطابق اس ٹیم کی تشکیل کے نتیجے میں لاپتا شخص کی لاش کی دریافت ہوئی جبکہ مجرموں کی شناخت، گرفتاری اور ضروری قانونی طریقہ کار کا آغاز ہوا۔ کوگان متحدہ عرب امارات میں رہائشی کے طور پر مقیم تھے۔
وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنے معاشرے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

شیئر: