سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ 4 دسمبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے۔
جبکہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو ہزار 640.42 ڈالر فی اونس رہی۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 278.50 ریال رہی۔
منگل کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 279.07 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 318.25 ریال اور18 قیراط 238.75 ریال رہی ہے۔
مملکت میں ایک اونس سونا 9,897.50 ریال میں دستیاب رہا۔