5 سالہ بچے سے گداگری کرانے والا باپ گرفتار ہفتہ 7 دسمبر 2024 9:52 ’زیادہ مصروف شاہراہ کے سگنل پر بچے سے رات گئے گداگری کراتا تھا‘ ( فوٹو: سبق) مکہ مکرمہ پولیس نے 5 سالہ بچے سے گداگری کرانے والے باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید پڑھیں سعودی عرب میں مشترکہ فضائی مشق ’طویق 4‘ کا پہلا مرحلہ مکمل Node ID: 882639 ریاض میٹرو کے بلو ٹریک کی فنی خرابی درست، سروس بحال Node ID: 882644 سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے الشرائع محلے کی مرکزی شاہراہ پر بچے کو گداگری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ مذکورہ شخص مکہ مکرمہ کے سب سے زیادہ مصروف شاہراہ کے سگنل پر بچے سے رات گئے گداگری کراتا تھا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔ سعودی عرب اردو نیوز گداگری شیئر: واپس اوپر جائیں