جدہ کے بین الاقوامی نمائش سینٹر میں غذائی مصنوعات کی نمائش میں چینی شہد سب سے نمایاں رہا۔
ایک کلو گرام بیری کے شہد کی قیمت 15 ریال ہونے کی وجہ سے لوگوں میں کافی مقبولیت حاصل کر گیا۔
اخبار 24 کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے چینی شہد کمپنی کے سٹال پراہلکار نے بتایا ’ چین میں شہد کے بے شمار فارمز ہیں جہاں اعلی معیار کے شہد کی پیداوار کی جاتی ہے۔‘
چینی شہد کے حوالے سے کمپنی کے نمائندے کا کہنا تھا ’ شہد کے حوالے سے سعودی مارکیٹ کا حجم بڑا ہے جبکہ ہمارے یہاں پیدا ہونے والا شہد ذائقے میں انتہائی منفرد اور مثالی ہے۔‘
’ سعودی مارکیٹ میں چینی شہد متعارف کرانے کا مقصد یہاں کی مارکیٹ کی طلب ہے۔ چین میں ایسے بے شمار مقامات ہیں جو قدرتی جنگلات پر محیط ہیں جہاں شہد کے فارمز بنائے گئے ہیں۔‘