Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی واشنگٹن میں امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات

شمالی و جنوبی امریکہ کی مسلم کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی (فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اورمسلم علما کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے واشنگٹن میں ارکان کانگریس اور تھنک ٹینکس اینڈ ریسرچ سینٹرز کے رہنما اور پالیسی سازوں سے ملاقات کی جس میں اسلامی و انسانی باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے کے مطابق رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے شمالی و جنوبی امریکہ کی مسلم کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔
اس موقع پر بین الاقوامی حالات اور اہم مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جن میں سرفہرست دین اسلام کے اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے انسانیت اور امن و سلامتی کے پیغام کو عام کرنا تھا۔
اجلاس میں مختلف مذاہب کے مذہبی سکالرز کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مذہبی اور سیاسی انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے میں امن کی کوششوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔
رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل نے زور دیا کہ دنیا بھر کے مذہبی سکالرز کے لیے یہ بات اہم ہے کہ مذہبی اقدار پر توجہ دیں، تعمیری مکالمے اور مثبت سوچ کی رہنمائی کریں۔
انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل اور وہاں مستقل بنیادوں پر قیام امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

شیئر: