ریاض ، تبوک اور عسیر میں منشیات ضبط، متعدد افراد گرفتار
’عسیر میں سیکیورٹی فورس کے تعاون سے کارروائی ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ متعدد کارروائیوں کے دوران ریاض، تبوک اور عسیر میں منشیات کی سمگلنگ ضبط کی گئی ہے جبکہ متعدد افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض میں کارروائی کے دوران ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے چرس اور نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’اسی طرح تبوک میں ایک شخص گرفتار ہوا ہے جس کے پاس چرس اور نشہ آور گولیاں پکڑی گئی ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر میں سیکیورٹی فورس کے تعاون سے کارروائی ہوئی ہے جس میں ایک شہری گرفتار ہوا ہے‘۔
’مذکورہ شخص سرحدی علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا، تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ خفیہ خانوں میں نشہ آور پودہ قات چھپایا گیا ہے‘۔