پاکستانی کمپنیوں سمیت مزید کمپنیاں ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمنل 3 منتقل
’منگل کو دوپہر 12 بجے سے پی آئی اے، ایئربلیو اور ایئرسیال ٹرمنل 3 منتقل ہوجائیں گی‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے کہا ہے کہ کل منگل سے مزید کمپنیاں ٹرمنل 2 سے ٹرمنل 3 منتقل کی جائیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئرپورٹ نے کہا ہے کہ ’کل منگل کو دوپہر 12 بجے سے پی آئی اے، ایئربلیو اور ایئرسیال سمیت متعدد کمپنیاں ٹرمنل 3 منتقل ہوجائیں گی‘۔
کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں منتقل کی جانے والی تمام کمپنیوں کی تفصیل واضح کی ہے۔