Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارت : وزٹر اور گولڈن اقامے کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی

نئے گولڈن اقامہ ہولڈرکے لیے بھی انشورنس پالیسی حاصل کرنا ہوگی(فو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وقومیت کا کہنا ہے کہ امارات آنے والے غیرملکیوں کےلیے میڈیکل انشورنس پالیسی لازمی قراردی گئی ہے۔
اماراتی اخبار کے مطابق وزٹ ویزے ، گولڈن اقامے یا آن لائن ورک ویزہ ہولڈرز کےلیے امارات آنے کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرنالازمی قرار دیا گیاہے۔
امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وقومیت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نئے ویزوں پرآنے والے جن میں سیاحتی ویزہ ، علاج کے لیے آنے والے اوروزٹرویزے کےعلاوہ بیرون ملک سے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں کےلیے بھی لازمی ہیلتھ انشورنس اسکیم جاری کی ہے۔
ویزے کے درخواست کے ساتھ میڈیکل انشورنس پالیسی لینا ہوگی جس کا پریمیم 120 درھم مقرر کیا ہے۔ نئے گولڈن ویزے پرآنے والوں کے علاوہ طویل المدتی وزٹ ویزے جو کہ 5 برس کے لیے ہوتا ہے پرآنے والے بھی میڈیکل انشورنس حاصل کرنے کے پابند ہوں گے۔
میڈیکل انشورنس پالیسی کا مقصد امارات آنے والے اورانکے اہل خانہ کومکمل طبی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ضرورت پڑنے پرباسانی علاج کی خدمات حاصل کرسکیں۔

انشورنس کمپنیوں کی جانب سے مختلف پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

اس ضمن میں امارت میں انشورنس کمپنیوں کی جانب سے نئے قانون پرعمل کرتے ہوئے وزٹ ویزے کے لیے متعدد انشورنس پالیسی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں تاکہ میڈیکل انشورنس حاصل کرنے والے اپنے بجٹ کے مطابق پیکیج حاصل کرسکیں۔
واضح رہے امارات کےلیے وزٹ ویزوں کی مختلف کیٹگریز ہیں جن میں سیاحت، رشتہ داریا دوست سے ملاقات، ورک وزٹر، ملازمت تلاش کرنے کے لیے وزٹ ویزہ، تجارت کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ویزہ، علاج ، پڑھائی ، ٹریننگ اورکرٹسی ویزہ شامل ہے۔

شیئر: