سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو نے فلپائن کی بڑی پٹرولیم کمپنی ’یونی آئل‘ کے 25 فیصد حصص خریدنے کے حتمی معاہدے پر دستخط کردیے۔
اخبار 24 کے مطابق حصص خریدنے کا مقصد فلپائن کی پٹرولیم مارکیٹ کو مستحکم کرنا اور اسے ترقی دینا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی آرامکو رواں برس پاکستان میں اپنا پہلا پیٹرول پمپ کھولے گیNode ID: 878739
علاوہ ازیں آرامکو کی جانب سے ریفائننگ اور کیمیکلز مارکیٹنگ کے شعبوں کو عالمی سطح پر وسعت دینا اور مزید آوٹ لیٹس کو تلاش اورمستحکم کرنا ہے۔
سعودی آرامکو کے مصنوعات اور صارفین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹریاسر مفتی کا کہنا تھا حصص کی خریداری عالمی سطح پر ریٹیل کے شعبے میں ہماری شراکت میں اضافے کی حکمت عملی ہے اس کے ساتھ ہی ہم فلیپائن کی مارکیٹ میں بھی شامل ہوں گے جہاں ہم اپنی بہترین مصنوعات اور اعلی سروسز صارفین کو پیش کرسکیں گے۔
واضح رہے ’یونی آئل‘ فلپائنی کمپنی کمپنی کا قیام 1966 میں ہوا تھا جس کے نیٹ ورک میں 165 اسٹیشن اور ملک میں 4 اسٹوریج ہیں۔
اس سے قبل آرامکو نے اپنی منصوعات پاکستان اور چلی کے لیے بھی متعارف کرائی ہیں۔