پشاور ... پشاور میں ہفتے کو علی الصباح سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ذرا ئع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک عمارت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شاہ پور گرڈ اسٹیشن کے علاقے میں کارروائی کی۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ 45 منٹ تک جاری رہا۔ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے دہشت گردوں کی ہلاکت کو پولیس کی اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کی مدد سے آپریشن کیاگیا۔مرنےو الے دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بم حملوں میں ملوث تھے۔ ان کا تعلق کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک سے تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہو۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے علاقے کو کلیئر کرایا جا رہا ہے۔