راولپنڈی...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو عید کے دوسرے دن پاراچنار کا دورہ کیا ۔دھماکے اور بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دشمن فرقہ وارانہ دہشت گردی کے ذریعے ہمیں نشانہ بنانا چاہتا ہے ۔ بطور پاکستانی اور مسلمان ہم متحد ہیں ۔دشمن کو ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دریں اثناء ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔