Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی، مراکشی طیاروں نے سعودی حدود استعمال کیں

 ریاض....اردن اور مراکش کی فضائی کمپنیوں نے قطر آنے جانے کیلئے سعودی فضائی سرحدیں استعمال کیں۔ دونوں ملکوں کی 2، 2 پروازیں قطر آتے جاتے وقت سعودی سرحدی حدود سے گزریں۔ سعودی عرب ، امارات اور بحرین میں شہری ہوابازی کے محکمے اعلان کئے ہوئے ہیں کہ قطر کی کوئی بھی ایئرلائن اپنے یہاں آنے جانے کیلئے سعودی ، اماراتی اور بحرینی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتیں۔ یہ پابندی 5جون کو سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد لگائی گئی تھی۔ تینوں ممالک کے محکموں نے واضح کردیاتھا کہ یہ پابندی دیگر ممالک کی فضائی کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

شیئر: