ریاض ....سعودی عرب نے یمن سے ہیضے کی وبا کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کرلیں۔ وزارت صحت کے ترجمان مشعل الربیعان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ یمن سمیت تمام ہیضہ زدہ ممالک سے آنے والے افراد کا معائنہ ہوگا اوران پر احتیاطی تدابیر نافذ کی جائیں گی۔ الربیعان نے اطمینان دلایا کہ اب تک سعودی عرب میں ہیضے کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران یمن میں ہیضے سے 1400افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔