لندن ..... 10فٹ طویل ایک سیلفی اسٹک تیار کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اب درجنوں افراد کا گروپ فوٹو اتارنا ممکن ہوگیا۔ یہ اسٹک نیویارک میں قائم ایک کمپنی نے تیار کی ہے اور اسے6 دن قبل مارکیٹ میں لایا گیا ہے۔ اس اسٹک کے نتیجے میں درجنوں افراد کا گروپ فوٹوآسانی سے لیا جاسکے گا۔ ویب سائٹ پر بھی اس حوالے سے وڈیو ڈالی گئی ہے اور لوگوں نے اسکی تعریف کی ہے۔ درجنوں افراد نے اسے پسندکیا ہے اور قیمت دریافت کی ہے۔