کراچی....ستمبر میں کھاد کی کھپت گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار ٹن رہی۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران یوریا کھاد کی کھپت میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ستمبر میں 2 لاکھ 87 ہزار ٹن کھاد استعمال ہوئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 2 لاکھ 42 ہزار ٹن کھاد استعمال ہوئی تھی ۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے گیس کی قیمت 123 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 200 روپے کئے جانے سے کھاد بنانے والی کمپنیوں نے فی بوری کھاد کی قیمت میں بھی 140 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے ۔ اگست میں کسانوں نے کھاد کی جم کر خریداری کی اور بہت سارا سٹاک جمع کرلیا ۔ یہی وجہ ہے کہ اگست کے مقابلے ستمبر میں کھاد کی خریداری تقریبا 50 فیصد کم رہی ۔