Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر کے مقابلے میں پاونڈ31سال کی کم ترین سطح پرآگیا

کراچی.....یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کی خبروں پر پاونڈاسٹرلنگ کی شرح تبادلہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 31 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔عالمی شرح تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران برطانوی پاونڈکی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک ڈالر 27سینٹ تک گرگئی جو 1985 کے بعد برطانوی کرنسی کی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین شرح تبادلہ ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے یورپی یونین سے نکلنے کا سلسلہ شروع کئے جانے کے اعلان کے بعد پاونڈکی قدر میںکمی دیکھی جارہی ہے۔کرنسی ماہرین پاونڈ کی قدر میں کمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنے کے اندازے لگا رہے ہیں۔

شیئر: