راولپنڈی ... سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور اسے سراہا۔ وفد کو افغانستان سمیت خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ خطے کے امن و استحکام کےلئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے مثبت اقدمات پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے پاکستان کا دورہ کرنے، موجودہ چیلنجز اور سیاسی و جغرافیائی صورتحال کے حوالے سے باہمی سمجھوتے کی کوششیں کرنے پر امریکی وفد کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسائل کے باوجود پاکستان نے خطے کے امن و استحکام کے لئے ہر ممکن کردار ادا کیا۔ پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا البتہ اس مقصد کے حصول کے لئے پاک، امر یکہ سیکیورٹی تعاون انتہائی اہم ہے۔سینیٹر جان مکین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور اسے سراہا۔ امریکی وفد نے پاک افغان سیکیورٹی تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت سے بھی اتفاق کیا۔