Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے عرب مہلت کے دوران 10غلطیوں کا ارتکاب کیا

ریاض- - - -  - قطری حکام نے بائیکاٹ کرنے والے عرب ممالک کی جانب سے دی گئی 10روزہ مہلت کے دوران 10غلطیوں کا ارتکاب کیا۔ انہوں نے پختہ شواہد کے باوجود دہشت گردی کے الزامات سے صاف انکار کردیا۔ بحران کو بین الاقوامی شکل دے کر کویت کی ثالثی کو جان بوجھ کر بے معنی بنا دیا۔ اپنے یہاں ترکی کا فوجی اڈہ قائم کر کے ترکی کو خلیجی ریاستوں کے مدمقابل لا کر کھڑا کر دیا۔ ممتاز علماء کے خلاف توہین آمیز ابلاغی مہم چلائی۔ ماضی کے مقابلے میں ایران کے زیادہ قریب چلا گیا۔ عرب مطالبات لیک کر دیئے۔ یمنی بحران کو موضوع کا حصہ بنا دیا۔ الجزیرہ چینل کو مملکت کے خلاف پروپیگنڈے کے لئے وقف کر دیا۔ ثالث کو نظر انداز کر کے پریس کانفرنس میں مطالبات مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔

شیئر: