جدہ۔۔۔۔شدید درجہ سے پیدا ہونیوالے مسائل سے بچاؤ کیلئے عمارتوں کی چھتوں پر موجود واٹر ٹینکیوں کے پانی کو ٹھنڈا کرنے کیلئے مقامی شہریوں کو 3ہزار ریال خرچ کرنے پڑرہے ہیں۔ عکاظ کے مطابق پانی ٹھنڈا کرنے کیلئے ریموٹ آلہ استعمال کیا جارہا ہے ، اسے نصب کرنا چلانا اور مرمت کرنا آسان ہے۔ اس کی بدولت پانی کا درجہ حرارت 20سنٹی گریڈ ہوجاتا ہے ۔ اس کی قیمت 3000ریال تک ہے۔بعض شہروں میں درجہ حرارت 50سنٹی گریڈ تک پہنچا ہوا ہے۔پانی ٹھنڈا کرنے کیلئے قدیم زمانے میں بھی مختلف طور طریقے استعمال کئے جاتے تھے۔ قدیم روم میں مالدار حضرات دیواروں کے نیچے سے پانی گزار کر اسے ٹھنڈا کرنے کا اہتمام کرتے تھے۔ نئی ٹیکنالوجی نے لمبے چوڑے جھنجھٹ سے نجات دلا دی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پانی کی ٹنکیوں کا درجہ حرارت 20سنٹی گریڈ تک رکھنے کیلئے صارفین خصوصی آلہ خرید رہے ہیں 3ہزار ریال میں دستیاب ہے۔