لندن۔۔۔چلٹن ہیم میں ایک خاتون نے کوے سے دوستی کرلی۔اب وہ ہر جگہ اسے اپنے ساتھ رکھتی ہیںحتیٰ کہ اپنے بستر پر اسے سلاتی ہیں جبکہ دونوں ایک ہی کپ میں چائے بھی پیتے ہیں۔یہ کوا بھی ان سے بڑا پیار کرتا ہے ۔ لمبی چونچ ہونے کے باوجود اس نے کبھی اس خاتون پر حملہ تک نہیں کیااگرچہ 30سالہ خاتون کے شوہر ہمیشہ ہی اس کوے سے دوری اختیار کرتے ہیں اور بیوی سے اس سلسلے میں کئی مرتبہ جھگڑے بھی ہوچکے ہیں لیکن ہیلن اس کوے کو اپنے سے جدا نہیں ہونے دیتیں۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ میرا بے بی ہے۔یہ کوا انتہائی ذہین ہے اورانسانی زبان بولنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ہیلن کے علاوہ کسی سے قریب نہیں ہوتا۔ ان کے گھر میں ہیلن کے والد 67سالہ ہاروے بھی رہتے ہیں۔ہیلن نے بتایا کہ کوا ہمیشہ ہی میری توجہ چاہتا ہے۔