اسلام آباد... وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی کے لئے روانگی سے قبل اپنی والدہ کلثوم نواز سے ملاقات کی۔کلثوم نواز نے اپنی بیٹی کو دعائیں دے کر رخصت کیا۔ ان کے ہاتھ میں قرآن پاک کا نسخہ بھی تھا۔ اسلام آباد میں لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد خیر مقدم کے لئے موجود تھی۔ مریم نواز کے حق میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف بینرز بھی آویزاں کئے گئے جن پر مریم نواز کے حق میں نعرے درج تھے۔