کیلیفورنیا۔۔۔۔گھر سے نکلتے ہوئے ہمیشہ یہ یادرکھنا پڑتا ہے کہ آپ کی جیب میں گھر کی چابیاں یا بینک کارڈز موجود ہیں یا نہیں لیکن اب یہ سب باتیں ماضی کا حصہ بننے والی ہیں۔ محققین نے ایک اسمارٹ رنگ تیار کی ہے جس کے نتیجے میں آپ ادائیگیاں کرسکیں گے، کمپیوٹر کھول سکیں گے اور صرف انگلی کی مدد سے اپنے گھر کا تالا کھول سکیں گے۔ ابھی آپ یہ سوچ رہے ہونگے کہ 250ڈالر مالیت کی یہ انگوٹھی چوروں کیلئے آسان ہدف بن جائیگی لیکن آپ کی سوچ غلط ہے کیونکہ یہ انگوٹھی آپ کی جسمانی حرکت سے اندازہ لگا لیتی ہے کہ آپ ہی اس انگوٹھی کے مالک ہیں۔ یہ رنگ چاندی کی بنی ہوئی ہے اور اس میں ایک چپ لگی ہوئی ہے جبکہ ایک سنسر بھی ہے۔آپ کو صرف ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی جس کی مدد سے اس رنگ کا تعلق کریڈٹ کارڈ اور گھر کی چابی جیسی چیزوں سے جڑ جائیگا۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سے آپ کی معلومات بھی چوری نہیں ہوسکیں گی۔