نئی دہلی۔ ۔۔۔سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان کپل دیو نے ان خبروں کی تردید کردی کہ وہ بی سی سی آئی یا ہریانہ کرکٹ میں کسی عہدے کے طلبگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہریانہ کرکٹ کا چیئرمین نہیں بن رہا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھاکہ قومی یا ریاستی سطح پر کسی سرکاری عہدے کا امید وار نہیں ۔کپل ان دنوں اپنے بزنس اور نشریاتی اداروں سے وابستہ ہیں۔انہو ں نے اپنے ٹویٹ میںمیڈیا کے دوستوں سے درخواست کی کہ وہ ایسی خبر شائع کرنے سے پہلے تصدیق ضرور کرلیا کریں۔واضح رہے کہ ہندوستان ٹائمز نے اس سلسلے میں ہریانہ کرکٹ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ کپل کو چیئرمین بنانے کیلئے ضابطے کی تمام کارروائی مکمل ہوچکی ہے اور پہلی باضابطہ ملاقات ہونیوالی ہے۔