Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیم ختم ،نواز شریف کس منہ سے حکومت کرینگے ،عمران

اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ گیم ختم ہوگئی ۔دیکھنا ہے کہ نواز شریف کب وزیراعظم ہاوس چھوڑتے ہیں۔ شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم نواز شریف فوری مستعفی ہو جائیں۔ آج ساری چیزیں سامنے آگئیں۔ ہمارے سارے خدشات درست ثابت ہوئے۔ پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف کس منہ سے حکومت کریں گے۔ استعفے کے سوا اب کوئی راستہ نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ چووری کے پیسے سے مریم نواز کے نام پر فلیٹ خریدے گئے۔ ثابت ہو گیا کہ اصل مالکہ مریم نواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے دھمکیاں دیں گئیں۔ ہمارے خلاف کیسز بنائے گئے۔ انصاف کی راہ روکنے کی کوشش کی گئی۔ اپنی چوری چھپانے کے لئے اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ شریف خاندان 30سال سے ملک لوٹ رہا ہے۔عمران خان نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی ارکان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

 

شیئر: