لاہور/کراچی ...پیپلز پارٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ کو نواز شریف پر فرد جرم قرار دے دیا۔پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف استعفے کے فیصلے میں تاخیر سے بحران کو دعوت دیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی اور سیاسی جواز کھو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کہ عدالت وزیراعظم کوسزا دے وہ فوری طور پر گھر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو جمہوریت اور نظام کے لئے خطرہ قرار دینے کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں۔ دریں اثناءپیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات چوہدری منظور نے سپریم کورٹ سے اگلی سماعت پر فیصلہ سنانے کی استدعا کردی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ کو نواز شریف پر فرد جرم قرار دیا ہے۔