Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ، 16 ہلاک

واشنگٹن... ریاست مسی سپی میں امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میرین کور نے حادثے کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ سی این این کے مطابق میرین کور ایئرکرافٹ میں سوارمسافروں میں سے کوئی زندہ نہیں بچا۔ طیارہ سن فلاور کاونٹی لائن میں سویا بین کے کھیتوں کے نزدیک کریش ہوا۔ کے سی 130 طیارے کو امریکی فوج ٹرانسپورٹ کے علادوہ کارگو کے لئے بھی استعمال کرتی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ جائے حادثہ کا محاصرہ کرلیا گیا۔ امدادی کاررائیاں کی جارہی ہیں۔ 
 

 

شیئر: