Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرج فارمیسی ڈاکہ

ریاض۔۔۔۔3نقاب پوشوں نے الخرج کی فارمیسی کو لوٹ لیا۔ کیشیئرسے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔فارمیسی کے سی سی ٹی وی کیمروں نے نقاب پوشوں کے فارمیسی میں گھسنے اور کیشیئر سے رقم چھینے کی واردات کی تفصیلات ریکارڈ کرلیں۔ کیمرے میں دکھایا گیا کہ ایک شخص پستول لئے ہوئے ہے اور دیگر دو دھاردار آلے لئے ہوئے ہیں۔ یہ دیکھ کر کیشئر دور ہٹ گیا اور نقاب پوش وہاں موجود رقم لیکر فرار ہوگئے۔

شیئر: