Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر ایجنسی میں خودکش حملہ ناکام ،2دہشت گرد ہلاک

پشاور... خیبر ایجنسی میں جمعہ کی صبح ایف سی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 2حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے آنے والے2 حملہ آوروں نے سرحدی علاقے جڑوبی میں مستھرا چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکارزخمی ہوئے۔ کالعدم جماعت الحرار نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

 

شیئر: