Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

84ہزار ایرانی حج پر آئیں گے

مکہ مکرمہ۔۔۔ایرانی ادارہ حجاج کے چیئرمین ڈاکٹر طلال قطب نے بتایا کہ امسال ایرانی حاجیوں کے ویزے آن لائن جاری ہونگے۔سعودی عرب نے منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سالانہ اسکیموں کے مطابق حج موسم کے انتظامات کرلئے گئے۔ ایرانی حاجیوں کیلئے ویسے ہی انتظامات کئے گئے ہیں جیسا کہ دیگر ممالک سے آنے والے حاجیوں کیلئے مقررہیں۔ قطب نے یہ بھی بتایا کہ امسال 84ہزار اایرانی ارض مقدس حج کیلئے سفر کرینگے اور انہیں وہی سہولتیں دی جائیں گی جو دیگر ممالک سے آنیوالے ضیوف الرحمن کو پیش کی جائیں گی۔

شیئر: