شامی متاثرین کی امداد کیلئے 8 سائیکل سوار لندن سے فریضہ حج کیلئے روانہ
اتوار 16 جولائی 2017 3:00
لندن - - - - - شامی متاثرین کیلئے امداد جمع کرنے کیلئے لندن سے 8 سائیکل سوار امسال فریضہ حج ادا کریں گے ۔ عاجل نیوز کے مطابق سائیکل سواروں کی ٹیم شامی جنگ کے متاثرین کیلئے ایک ملین آسٹریلین پونڈ جمع کریں گے ۔ سائیکل سواروں نے حرمین شریفین کیلئے اپنے سفر کا آغاز مشرقی لندن کی مسجد سے کر دیا ۔ سائیکل سواروں کے روٹ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ فرانس ، جرمنی ، سویزلینڈ ، اٹلی سے ہوتے ہوئے یونان پہنچیں گے جہاں سے ایشیا کیلئے بحری جہاز کے ذریعے مصر پہنچیں گے جس کے بعد وہ سعودی عرب کے سفر کیلئے دوسرے مرحلے کاآغاز کریں گے ۔ توقع ہے کہ سائیکل سواروں کی یہ ٹیم 6 ہفتوں میں 2 ہزار میل کا فاصلہ طے کرے گی۔اپنے اس سفر کے دوران وہ شام میں جاری جنگ میں متاثر ہونے والوں کے لئے فنڈ جمع کریں گے جس کے ذریعے انکی مدد کی جائیگی ۔ واضح رہے 2 برس قبل پاکستان سے ایک شخص پیدل سفر حج کیلئے آیا تھا جس کا مقصد قیام امن تھا ۔ کراچی سے آنے والے کھرل زادہ کثرت رائے کا پیدل سفر حج کو کافی لوگوں نے سراہا ۔ بعدازا ں وہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ بھی پیدل گیا اور مملکت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جدہ سے ریاض تک کا سفر بھی پیدل کیا تھا ۔