راولپنڈی... وادی نیلم میں ہندوستانی فوج نے پاک فوج کی گاڑی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ گاڑی دریا میں جا گری۔4اہلکا ر جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وادی نیلم کے متھریاں کے علاقے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دریا سے ایک جوان کی نعش نکال لی گئی۔ 3 کی تلاش جار ی ہے۔پاک فوج کی جانب سے بھر پو رجوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔