Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیل میں قیدی لڑپڑے ، ایک ہلاک

شملہ۔۔۔۔۔شملہ میں دسویں کلاس کے طالب علم کے قتل کے الزام میں جن 6ملزموں کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے ایک جیل کی کوٹھری میں مردہ پایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسی کے ساتھی نے اسے قتل کیاہے۔ راجندرسنگھ عرف راجو نے لڑائی کے بعد 29سالہ سورج سنگھ کو ہلاک کیا۔وہ نیپالی شہری ہے۔آئی جی پولیس ظہور زیدی نے کہا کہ اس کی لاش مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لڑائی کے بعد جتنی دیر میں گارڈ بیرک میں پہنچتے سورج مرچکا تھا۔ چونکہ یہ حراست میں ہلاکت ہوئی ہے اس کی تحقیقات عدالتی مجسٹریٹ کرینگے۔

شیئر: