Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’مرافقین فیس‘‘کے بہانے اشیاء کے نرخ بڑھانے نہیں دینگے، وزارت تجارت

جدہ- - - - -  وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے خبردار کیا ہے کہ مرافقین فیس کے بہانے تاجروں کو اشیاء کے نرخ بڑھانے نہیں دیا جائے گا۔ صارفین کا استحصال کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ وزارت کے ترجمان عبدالحمید الحسین نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کے افسران مملکت بھر میں بازاروں اور تجارتی مراکز پر چھاپے مار رہے ہیں۔ اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی بھی تاجر اشیاء صرف کے نرخ نہ بڑھائے اور تجارتی ملاوٹ کے قانون کو موثر بنائے جانے کی تدابیر بھی کی جا رہی ہیں۔ ترجمان نے توجہ دلائی کہ وزارت کے افسران تازہ دودھ، لسی ، شیر خوار بچوں کے دودھ اور مختلف اشیائے صرف کے نرخ کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی کابینہ کے فیصلے کے بموجب سعودی عرب میں عام حالات میں اشیاء کے نرخ طلب اور رسد کے قانون کے تحت چلتے ہیں۔ تاجر حضرات تجارتی اصولوں کے مطابق ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ میں لگے رہتے ہیں۔ وزارت تجارت کے افسران تجارتی مراکز او ربازاروں میں اشیاء کے نرخ آویزاں کرانے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ کوئی بھی تاجر اس بات کا مجاز نہیں وہ کسی بھی سامان پر اس کا نرخ تحریر نہ کرے۔

شیئر: