ریاض۔۔۔۔بیرون ملک مقیم ایرانی اپوزیشن رہنما مریم رجوی نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران میں ملاؤں کے نظام کے خاتمے کا وقت آپہنچا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر کے ممالک کو خبردار کیا کہ اگر ملاؤں کے اس نظام کو دیس نکالا دینے میں ناکامی ہوئی تو یہ بہت سارے بحرانوں کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ مریم رجوی نے کہا کہ وہ اب ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ پرامید ہیں کہ ایران ملاؤں کے نظام سے جلد آزاد ہوگا اور آزاد ایران کی داغ بیل پڑنے والی ہے۔