Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں نے وعدے پورے کئے ،ایرانی حج عہدیدار

ریاض۔۔۔۔ایران کے مذہبی پیشوا جواد مظلومی نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب نے جو وعدہ کیا اسے نبھایا مملکت نے تناؤ سے پاک ماحول میں فریضہ حج ادا کرنے کے تمام انتظامات کردیئے۔ مظلومی نے ایرانی حج وفود کے ہمراہ آنے والے مذہبی پیشواؤں کے اجلاس میں کہا کہ سعودی حکام نے ایرانی حج ڈیلی گیشن سے متعلق جو عہد و پیمان کئے تھے وہ پورے کردیئے۔ ایرانی حج ڈیلی گیشن چند روز میں ارض مقدس کا رخ کریگا۔ انہوں نے جام کاران کی مقدس مسجد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حاجیوں کے سفر پروگرام میں تاخیر نہیں ہوگی۔ تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ امسال حج کارروائی کسی مسئلہ کے بغیر انجام پائے گی۔ ابتک کہیں سے بھی کسی بھی مسئلے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

شیئر: